استعفوں کی واپسی ، پی ٹی آئی اراکین کو سپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جانے سے روک دیا گیا

استعفوں کی واپسی ، پی ٹی آئی اراکین کو سپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جانے سے ...
استعفوں کی واپسی ، پی ٹی آئی اراکین کو سپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جانے سے روک دیا گیا

  

 اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی سے استعفے واپسی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے 45 ایم این ایز کو سپیکر راجہ پرویز اشرف کی رہائشگاہ جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 45 اراکین کے استعفے واپس لینے کے معاملے پر اراکین کے مشترکہ طور پر سپیکر کی رہائشگاہ جانے کے اعلان کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اور پی ٹی آئی اراکین کو راجہ پرویز اشرف کی رہائشگاہ جانے سے روک دیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو منسٹر انکلیو میں کے باہر روکا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں ہے، جس کے بعد ممبران احتجاجا وہیں دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں جبکہ منسٹر انکلیو کے باہر خواتین اہلکاروں سمیت پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی اراکین نے اس موقع پر سخت احتجاج کیا اور نعرے بھی لگائے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد اراکین نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -