سعودی پرولیگ ،کرسٹیانورونالڈو النصرکلب کی قیادت کرینگے

سعودی پرولیگ ،کرسٹیانورونالڈو النصرکلب کی قیادت کرینگے
سعودی پرولیگ ،کرسٹیانورونالڈو النصرکلب کی قیادت کرینگے
سورس: Instagram/cristiano

  

ریاض (آئی این پی)پرتگال کے کرسٹیانورونالڈو سعودی پرو لیگ میں الاتفاق کلب کے خلاف اپنے پہلے میچ میں النصرکلب کی قیادت کریں گے،کرسٹیانو رونالڈونے گذشتہ ماہ النصر کے ساتھ ڈھائی سال تک کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ، اس معاہدہ کی مالیت 20 کروڑ یورو (21 کروڑ62 لاکھ ڈالر)سے زیادہ بتائی گئی تھی ، لیکن گذشتہ سال اپریل میں ایک مداح کے ہاتھ سے فون چھیننے پرانگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ان پر دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی اورانھیں کھیلنے کا انتظار کرنا پڑا تھا.

الریاض کے شاہ فہد بین الاقوامی اسٹیڈیم میں انھوں نے سعودی عرب کے النصر اورالہلال کلب کے کھلاڑیوں پر مشتمل آل اسٹارز ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن اس نمائشی میچ میں لیونل میسی کی پیرس سینٹ جرمین کے ہاتھوں ان کی ٹیم کو5-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،37 سالہ فٹبالر نے گذشتہ جمعرات کو پیرس سینٹ جرمین کلب کے خلاف دوستانہ میچ میں دوگول اسکور کرکے شائقین سے خوب داد سمیٹی تھی ،الریاض کے مرسول پارک میں کھیلنے والے النصرکلب کا شمار سعودی عرب کے کامیاب ترین کلبوں میں ہوتا ہے، یہ کلب نو مرتبہ سعودی لیگ جیت چکا ہے ۔

مزید :

کھیل -