پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا ؟ نجم سیٹھی نے اعلان کر دیا 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا ؟ نجم سیٹھی نے اعلان کر دیا 
پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا ؟ نجم سیٹھی نے اعلان کر دیا 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے اعلان کیاہے کہ ہارن رشید کو چیف سلیکٹر تعینات کر دیا گیاہے ۔

نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ بہت عرصے سے نہیں ہو رہی تھی، چار فروری کو بحرین میں ا ے سی سی کی بورڈ میٹنگ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی افواہیں گردش کر رہی تھیں اس لیے اعلان کر دیا گیاہے ، سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا ، ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے ، وہ نئے چیف سلیکٹر ہوں گے ۔

مزید :

کھیل -