میرا ایک سال باقی ، چاہتا ہوں شہر کی خدمت کروں ،راﺅ انوار کا نقیب اللہ قتل کیس میں بریت پر بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نقیب اللہ قتل کیس میں بریت کے بعد سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کاکہناہے کہ میرا ایک سال باقی ہے چاہتا ہوں شہر کی خدمت کروں ،
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق راﺅ انوار کاکہناتھا کہ جھوٹا کیس انجام کو پہنچ گیا، آج اللہ اور عدالت نے انصاف کردیا ،جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے ،الحمد للہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہو گیا،سابق ایس ایس پی ملیر کامزید کہناتھا کہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، میرا ایک سال باقی ہے چاہتا ہوں شہر کی خدمت کروں ،ان کاکہناتھا کہ بہت سارے ظالموں سے اس شہر کو نجات دلائی ہے ۔