سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود 1 فیصد بڑھا دی گئی 

سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود 1 فیصد بڑھا دی گئی 
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود 1 فیصد بڑھا دی گئی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا،شرح سود 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی۔

گورنر سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ مہنگائی کا دباﺅ برقرار ہے، اگر دباﺅ برقرار رہا تو مہنگائی بڑھ سکتی ہے ، انہوں نے کہاکہ درآمدات میں کافی فرق آ رہا ہے،لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں بہت سے مسائل ہیں،جی ڈی پی گروتھ 2 فیصد سے کم رہ سکتی ہے ۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ مہنگائی میں اضافے کا رحجان ہے ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود بڑھائی ،مہنگائی کا زور ہے قیمتوں میں استحکام ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ جولائی سے دسمبر تک 3.7 ارب ڈالر رہا،قرضوں کی ادائیگیوں کااثر ہمارے ذخائر پر پڑتا ہے ، ہم اپنے ٹارگٹ کے مطابق چل رہے ہیں ،ڈالرز نہیں آ رہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباﺅ ہے ۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے بعد ڈالرز آئیں گے،جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر پر دباﺅ میں کمی آئے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بزنس -