سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

کھنڈالہ (ویب ڈیسک) گزشتہ کئی دنوں سے اپنی شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کا حصہ بننے والے کے ایل راہول اور بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی بلاآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
کے ایل راہول کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ شادی سے میڈیا کو بھی دور رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی شادی کی تصاویر تاحال سامنے نہیں آئیں ہیں تاہم اجے دیوگن نے اس نئی نویلی جوڑی کو سوشل میڈیا پر شادی کی مبارکباد دی ہے۔
View this post on Instagram
اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر آتھیا اور کے ایل راہول کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے دوست سنیل شیٹی اور مانا شیٹی کو ان کی بیٹی آتھیا اور کے ایل راہول کی شادی کی مبارکباد ، نوجوان جوڑے کو خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعائیں‘۔
View this post on Instagram