کیفی خلیل کے گانے" کہانی سنو "پر بھارتی اداکارہ یاسمین بھاسین کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کیفی خلیل کے گانے" کہانی سنو "پر بھارتی اداکارہ یاسمین بھاسین کی ویڈیو وائرل ...
کیفی خلیل کے گانے
سورس: @dailypakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے گانے گنایاری سے شہرت حاصل کرنےوالے معروف گلوکار کیفی خلیل کا گانا "کہانی سنو" پر بھارتی اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ 

تفصیلات کے  مطابق "بگ باس سیزن 14" کی اداکارہ یاسمین بھاسین نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  کیفی خلیل کے مشہور  گانے " کہانی سنو "پر ویڈیو شیئر کی ہے ۔ جس میں انہیں سفید رنگ کے خوبصورت فراک پہنےبیٹھے   بوٹ کا سفرکرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اداکارہ  کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں،وہی کئی صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ" انڈیا اب اس گانے  کو کاپی کرنے والا ہے"۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ رقاصہ و اداکارہ نورافتیحی کا کچھ روز قبل ریلیز ہونے والا نیا گانا "اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا" پاکستانی گلوکار عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے1992ء میں گایا تھا۔جس کے بعد 1995ء میں بھارتی گلوکار سونو نگم نے فلم"بے وفا صنم"کے لیے اس گا نے کو کاپی کیا تھا۔

مزید :

تفریح -