نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی، عمران خان نے بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی، عمران خان نے بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کردیا
نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی، عمران خان نے بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

  

اسلام آباذ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے محسن رضا نقوی کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کے خلاف عدالت جانے اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے منگل کے روز لاہور اور بدھ  کو راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی تعیناتی کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو مجھے اقتدار میں آنے سے روکنا چاہتے ہیں، سیاستدانوں کا راستہ روکنے کی کوشش کرنے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ ملک میں انتشار نا پھیلے، عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں محسن نقوی کو تعینات کرنے کا مقصد صوبے میں تحریک انصاف مخالف پولیس افسران اور بیوروکریٹس کو تعینات کرنا ہے جو الیکشن میں دھاندلی کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفین جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کو الیکشن میں ہرا یانہیں جاسکتا اس لیے یہ لوگ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ، یہ لوگ اس وقت تک انتخابات نہیں کروائیں گے جب تک اپنی انتظامیہ اور الیکشن عملہ تعینات نہیں کردیتے۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے این آر او ٹو دے کر چوروں کو تحفظ دیا، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں چوری کیں اسی لیے جب عدالت نے ان سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگیں تو یہ لوگ بھاگ گئے۔

مزید :

قومی -