ہچکولے کھاتی معیشت کو بجلی کا جھٹکا ؟

ہچکولے کھاتی معیشت کو بجلی کا جھٹکا ؟
ہچکولے کھاتی معیشت کو بجلی کا جھٹکا ؟

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں جاری بجلی کے بریک ڈاﺅ ن نے جہاں شہریوں کو شدید کوفت میں مبتلا کیا وہیں ہچکولے کھاتی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کواب تک 7کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے ،اگر فوری طور پر بجلی بحال نا ہوئی تو یہ نقصان اربوں ڈالر تک بھی پہنچ سکتا ہے ،اپٹما کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملز مالکان پہلے ہی بجلی اور گیس کی روز بروز بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں ایسے میں بجلی کا اتنا لمبا بریک ڈاﺅن ناقابل برداشت ہے، دوسری جانب سے سرحد چمبر آف کامرس کے صدر کا کہنا ہے کہ بریک ڈاﺅن کے باعث پورے صوبے کی صنعتیں بند ہیں۔پشاور کے حیات آباد انڈسٹریل زون میں 400کارخانے بندہیں جبکہ کوہاٹ روڈ پرموجود 165 سمال انڈسٹریز بھی بند ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گڈون اور خطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی کارخانے مکمل طورپر بند ہیں۔

مزید :

قومی -