لاہوراورکراچی میں بجلی کب بحال ہوگی؟ حکام نے بتادیا 

لاہوراورکراچی میں بجلی کب بحال ہوگی؟ حکام نے بتادیا 
لاہوراورکراچی میں بجلی کب بحال ہوگی؟ حکام نے بتادیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کالا شاہ کاکو گرڈاسٹیشن کی بحالی کے بعد شاہدرہ،مریدکے اور نارنگ منڈی کی بجلی بحال کردی گئی ہے ، ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں مزید گرڈ اسٹیشن بھی بحال کردیئے جائیں گے،امید ہے شہر میں رات 12بجے تک مکمل طور پر بجلی بحال کردی جائے گی،دوسری جانب ملتان،کراچی اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ،امید ہے 3سے 4گھنٹے میں شہرکے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہوجائے گی تاہم بجلی کی مکمل بحالی میں مزید چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -