ایک سریز کے لیے شاہد آفریدی کو عبوری چیف سلیکٹر تعینات کرنے کے بعد اب مستقل طور پر اس عہدے کے لیے کس کا انتخاب کیا گیا

ایک سریز کے لیے شاہد آفریدی کو عبوری چیف سلیکٹر تعینات کرنے کے بعد اب مستقل ...
ایک سریز کے لیے شاہد آفریدی کو عبوری چیف سلیکٹر تعینات کرنے کے بعد اب مستقل طور پر اس عہدے کے لیے کس کا انتخاب کیا گیا

  

لاہور (افضل افتخار ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر ہارون رشید کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق چیئرمین نجم سیٹھی کا لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ آئین کے مطابق وہ کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر لگانے کے مجاز ہیں، ابھی چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے آہستہ آہستہ باقی ممبرز بھی سامنے لائیں گے، ہارون رشید مینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ نہیں ہو رہی تھی تاہم اب یہ اجلاس 4 فروری کو بحرین میں ہو گا، ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیصلوں کو بھی چیلنج کیا تھا، ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے میں خود بحرین جاوں گا۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے، افغان بورڈ کی جانب سے 3 میچوں کی پیشکش کی گئی تھی، ہم نے افغان بورڈ کو بتایا کہ ان میچوں کے پوائنٹس نہیں ملیں گے، اب دونوں جانب سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ پاک افغان سیریز حکومت کی رضامندی کے بعد ہو گی، 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا انعقاد شارجہ میں کیا جائے گا

مزید :

قومی -