شہریوں کو بجلی کے ساتھ ساتھ ایک اور بحران کا سامنا

شہریوں کو بجلی کے ساتھ ساتھ ایک اور بحران کا سامنا
شہریوں کو بجلی کے ساتھ ساتھ ایک اور بحران کا سامنا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپ بھی بند کردیئے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو پٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پٹرول پمپ بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پیٹرول کی قلت کا خدشہ ہے ،جن پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔خیبرپختونخواہ میں بھی پٹرول کی صورتحال بہتر نہیں ہے،پشاور اور چارسدہ میں پٹرول نایاب ہوگیا ہے جس کے باعث مسافروں اور گاڑی مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

مزید :

قومی -