لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ پر فائرنگ ہوگئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے کریم بلاک اقبال ٹاون میں پیش آیا جہاں دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ بلخ شیر کھوسہ کی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید :

قومی -