نوشہرو فیروز(آئی این پی)رسول آباد ایکسائز چیک پوسٹ ڈرائیور کےلئے وبال جان بن گئی،ڈرائیور نے بھاری رشوت طلبی کی تفتیش کا مطالبہ کر دیا ۔
قومی شاہراہ پر رسول آباد کے مقام پر قائم ایکساہز چیک پوسٹ پر تعینات انسپکٹر ہاشم سولنگی، سپاہی طارق آرائیں اور عبد القیوم پنہور کےخلاف محمد یار، محمد احمد، محمد ارشد اور محمد جاوید نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ انسپکٹر اور عملے نے انکی گاڑی روک کر مقدمے کی دھمکی دیکر 50 ہزار رشوت طلب کی اور 20 ہزار لیکر چھوڑا حالانکہ ا نکی 22 ویلر گاڑی میں پانی کی ایک کمپنی کی موٹریں تھیں ہم احتجاج پر مجبور ہیں اور صوبائی وزیر ایکساہز، سکریٹری ایکساہز سے فوری تحقیقات اور ڈرائیور کو فراہمی تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔