خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو مختلف ہنر کے کورسز کروانے کا اعلان ہو گیا

Jan 23, 2025 | 01:21 PM

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی خصوصی ہدایات پر ورکرز ویلفیئر بورڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے نوجوانوں کو مختلف ہنر کے کورسز کروانے کا اعلان کیا ہے ۔

کورسز صوبے کے مختلف اضلاع میں واقع ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انسٹی ٹیوٹس میں سکھائے جائیں گے نیوٹیک کے تعاون سے ورکرز ویلفیئر بورڈ جو کورسز کروارہا ہے ان میں انٹرنیٹ آف تھنگز سسٹم ڈویلپمنٹ اینڈ ایپلیکیشن، گھریلو آلات کی مرمت اور مینٹیننس،گرافک ڈیزائن (پرنٹ میڈیا)،جنرل الیکٹریشن، آفس مینجمنٹ اورای کامرس شامل ہیں یہ سکلز ڈویلپمنٹ کورسز گورنمنٹ مونوٹیک انسٹی آمان گڑھ، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹی ٹیوٹ ہری پور، گورنمنٹ پولیٹیک انسٹی ورکرزویلفئیربورڈ ڈی آئی خان، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹی ٹیوٹ پشاور، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹی ٹیوٹ لیبر کالونی آمان گڑھ اور گورنمنٹ مونوٹیک اسٹی ٹیوٹ بنوں میں سکھائے جائیں گے جنکا دورانیہ 3 سے 6 مہینے کا ہوگا۔

مزیدخبریں