محکمہ ایریگیشن کا 75سالہ ریکارڈ ضائع، ملازمین نے دفتر کو رہائش گاہ میں تبدیل کردیا، ایکسین کی کارروائی کی یقین دہانی 

Jan 23, 2025 | 03:49 PM

ساہیوال(مرزا خالد سے ) غیر قانونی طریقہ سے دفتر کو رہائش گاہ میں تبدیل کر کے  محکمہ ایریگیشن کا 75سالہ ریکارڈ ضائع کرنے والے ملازمین ایکسین کے لئے وبال جان بن گئے  تاہم طلحہ ذیشان نے ریکارڈ ضائع کرنے والے ملازمین کے خلاف فوری کاروا ئی کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیل کے مطابق ساہیوال محکمہ ایریگیشن میں پاکستان بننے کے بعدکا تمام ریکارڈ پرانے پٹوار خانہ میں بنایا گیا تھا لیکن محکمہ کے اہل مدان کی غفلت،لا پر واہی اور ملی بھگت سے 75سال پرانا زرعی اراضی، آبپاشی اور کاشتکاروں سے وصول کئے گئے آبیانہ و دیگر ریکارڈ کھلے آسمان کے نیچے رکھ کر تباہ کر دیا گیا ہے اور سب انجئنیر اور ایکسین کی ملی بھگت سے محکمہ کے ملازم کو رہائش کے لئے الاٹ کر دیا ہے حالانکہ سرکاری دفتر کو رہائش میں تبدیل کرنا بھی جرم ہے لیکن محکمہ ایریگیشن کے افسران بد عنوانی کے کئی ریکارڈ قائم کرنے کے باوجود دھڑلے سے کر پشن اور کئی انکوائریوں میں ملوث ہونے کےبا وجود سر گرم نظر آرہے ہیں ۔

اس سلسلہ میں ایکسین ایرگیشن ایل بی ڈی سے طلحہ ذیشان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ضائع کرنے والے ملازمین کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں