خانیوال، جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

خانیوال، جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
خانیوال، جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (حیدر شیر سے ) کبیر والا کے تھانہ نواں شہر کی حدود موضع بلوچاں اڈا بلوچاں میں جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق متاثرہ افراد کمرے میں سوئے ہوئے تھے جہاں جنریٹر کا  دھواں بھر گیا۔ پولیس اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں ۔

جاں بحق ہونے والوں کی  میں محمد آصف ،نادیہ بی بی اور ان کے 2 بچے محمد عظیم اور دانیال شامل ہیں، پولیس نے  واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔