ایمل ولی خان نے دہشتگردوں کی حمایت کرنیوالوں کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا
سورس: فائل فوٹو
چارسدہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے دہشتگردوں کی حمایت کرنیوالوں کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا ۔
چارسدہ میں باچا خان اور عبدالولی خان کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کو گھر بھیجنا ہوگا ۔ دہشت گردوں کے حامیوں کو سزا دی جائے، ان دہشت گردوں کو لانے والے قوم کے مجرم ہیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق انکا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا، ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کو گھر بھیجنا ہوگا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے ساتھ سہولت کاروں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے۔
اے این پی کے مرکزی صدر نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اہل فلسطین کی مرضی سے حل کیا جائے۔
