سی این جی سٹیشنوں پر لوٹ مار کرنیوالا ملزم ریمانڈ پر حوالہ پولیس

سی این جی سٹیشنوں پر لوٹ مار کرنیوالا ملزم ریمانڈ پر حوالہ پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)ضلع کچہری میں ڈیوٹی جج جویشل مجسٹریٹ کی عدالت میں گلشن راوی پولیس نے گزشتہ روز ایک ایسے ملزم شہروز عرف وکی کو پیش کیا ہے جو کہ سی این جی اسٹیشنوں پر لوٹ مار اور 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ فاضل عدالت نے گرفتار ملزم کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ گرفتار ملزم شہزاد کے انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر میں محمد امین نے بتایا کہ گرفتار ملزم ایک ماہ قبل جیل سے رہا ہوا اور ملزم کے خلاف 100 سے زائد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔ ضلع کچہری ڈیوٹی مجسٹریٹ نے فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار ایک ملزم خرم کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف چیک ڈس آنر ہونے پر لاکھوں کے فراڈ میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کرکے گرفتاری ڈالی گئی ہے۔ ضلع کچہری کے ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار دو اشتہاری ملزمان فیصل اور شاہد عرف شاہدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ گرفتار دونوں ملزمان کو گلشن راوی پولیس نے عدالت میں پیش کیا ہے جبکہ عدالت نے چوری کے مقدمات میں گرفتار دو ملزمان محمد عابد اور صابر کو تین تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو گلشن راوی پولیس نے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا ہے۔