ہم حکم کے پابندہیں، جو کہا جاتاہے وہی کرتے ہیں، ٹھیکداروں، مزدوروں کا موقف

ہم حکم کے پابندہیں، جو کہا جاتاہے وہی کرتے ہیں، ٹھیکداروں، مزدوروں کا موقف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوزرپورٹر) والڈ سٹی منصوبے میں مغلیہ طرز کی باریک ٹائل اینٹیں لگانے کی بجائے بڑی اینٹ استعمال کی جاتی ہے جبکہ سیمنٹ اور چونے کی ملاوٹ بھی کم کی جاتی ہے، والڈ سٹی پراجیکٹ میں کام کرنے والی مقامی ٹھیکیداروں ، مستریوں اور مزدوروں کا کہناتھا کہ وہ حکم کے پابند ہیں انہیں جو حکم دیا جاتا ہے وہ اس پر عمل درآمد کرتے ہیں ، یہ بات درست ہے کہ مغلیہ دور میں پتلی ٹائل اینٹ استعمال ہوتی تھی لیکن ہمیں جہاں پتلی اینٹ لگانے کو کہاجاتا ہے ہم لگاتے ہیں ورنہ بڑی اینٹ ہی استعمال کرتے ہیں ، اور چکنی مٹی میں ایک ،چار کی شرح سے چونا ملایا جاتا ہے،جبکہ سیمنٹ کی شرع ایک اورچھ رکھی جاتی ہے،