اکھوڑی ڈیم کالا باغ ڈیم کا متبادل نہیں ہوسکتا، میاں سلیم

اکھوڑی ڈیم کالا باغ ڈیم کا متبادل نہیں ہوسکتا، میاں سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) انجمن تاجران سینٹری ویئر لاہور کے نائب صدر میاں اسلم نے کہا کہ حکومت کالا باغ ڈیم سے آنکھیں چرانے کے لئے اکھوڑی ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری میں لگی ہوئی ہے جبکہ اکھوڑی ڈیم کالا باغ ڈیم کا متبادل نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اکھوڑی ڈیم کے مقابلے میں 600 فیصد زیادہ ہے اور جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی اس سے زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملک کے لئے انتہائی ناگزیر ہے ملک کی 60 فیصد انڈسٹری صرف بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہے باقی 40 فیصد انڈسٹری جنریٹر چلا کر اپنی پروٹیکشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ورلڈ آرڈر لاتے ہوئے کالا باغ ڈیم پر کام شروع کرائے اور تھرکول پاور کے فنڈ جاری کئے جائیں۔