رمضان المبارک تقویٰ ، کفایت شعاری ، صبر ، برداشت کا درس دیتا ہے ، حافظ محسن جاوید

رمضان المبارک تقویٰ ، کفایت شعاری ، صبر ، برداشت کا درس دیتا ہے ، حافظ محسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ”استقبال رمضان سیمینار“ کا انعقاد ٹاﺅن شپ میں منعقد کیا گای۔ جس میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ محسن جاوید ، سیکرٹری جنرل عبداللہ وحید، ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالقیوم ظہر، ترجمان وسیکرٹری اطلاعات میاں محمد توقیر حفیظ، حافظ عبدالمنان، حافظ محمد نواز، رانا محمد داﺅد، ملک محمد یوسف کے علاوہ بڑی تعداد نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ حافظ محسن جاوید نے کہا رمضان المبارک تقوی، کفایت شعاری، صبر برداشت، بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کو کثرت کے ساتھ توبہ استغفار کرکے اور قرآن کریم کی تلاوت کو اپنا مسکن بناتے ہوئے اپنے گاﺅں سے معافی مانگتے ہوئے اپنے اللہ کو راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ عبداللہ ولید نے کہا رمضان المبارک میں ہمیں غریبوں، مسکینوں، محتاجوں کے ساتھ ہمدردی، بھائی چارے کا بھی درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس ماہ مبارک میں ہم کثرت کے ساتھ صدقہ خیرات کرکے اللہ رب العزت کی رحمتوں، برکتوں کے صحیح حقدار بن جائیں۔ قاری عبدالقیوم نے کہا رمضان المبارک ایسا بابرکت مہینہ ہے کہ جس نے اس مہینے کو پالیا اور پھر اس میں کی گئی عبادتوں کو اپنا مسکن بنا لیا اور پھر اللہ رب العزت کے کلام اللہ کی تلاوت سے اپنے سینوں کو منور کر لیا اللہ رب العزت ایسے انسان کے صرف گناہ ہی معاف نہیں کرتے بلکہ اس کے گناہوں کو نیکیوں میں تبدیل کرکے اس کیلئے جنت الفردوس میں محالات تیار کر دیتے ہیں۔