پنجاب حکومت دراصل ون مین شو ہے، نذیر احمد جنجوعہ

پنجاب حکومت دراصل ون مین شو ہے، نذیر احمد جنجوعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت در اصل ون مین شو ہے۔تھانہ کلچر میںبہتری لانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔صوبے میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔جرائم کی شرح میں21فیصد اضافہ گڈگورننس کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے۔مسلم لیگ(ن)بھی پیپلز پارٹی کے گناہوں میں برابر کی شریک ہے۔عوام کو اگر شروع دن سے ہی حقیقی اپوزیشن مل جاتی تو آج ملکی صورتحال مختلف ہوتی۔آشیانہ،ییلوکیب،لیپ ٹاپ اور سستی روٹی جیسی سکیمیں محض سسی شہرت اور کرپشن کا ذریعہ ہیں۔نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے کی بجائے نوکریاں دی جائیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔دوہری شہریت کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ دوہری شہریت رکھنے والے عوام کے نمائندے نہیں ہونے چاہئیں۔جس شخص کا خاندان ملک سے باہر ہو اور اس کا تمام سرمایہ غیر ملکی بنکوں میں پڑا ہو وہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑاکیسے ہوسکتاہے؟