اسلامپورہ میں ٹرانسفارمرجل گیا ‘بجلی بند‘روزہ داروں کا براحال

اسلامپورہ میں ٹرانسفارمرجل گیا ‘بجلی بند‘روزہ داروں کا براحال

لاہور(سٹی رپو رٹر) اسلامپورہ میں عمر روڈ کا ٹرانسفارمر ایک مرتبہ پھر جل گیا جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور اہلیان علاقہ نے یکم رمضان کی شب سڑکوں پر گزاری۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عمر روڈ کا ٹرانسفارمر جمعہ کی شام سے سپارک کررہا تھا، جس کی شکایت لیسکو کے مقامی دفتر میں کی لیکن انہوں نے اس کا کوئی اثرنہ لیا۔ ہفتے کی سہ پہر جب لوگ افطاری کی تیاری میں مصروف تھے ٹرانسفارمر زوردار دھماکے سے جل گیا اور برقی رو منقطع ہوگئی۔ بجلی کے تعطل کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہا۔ اتوار کی سحری اور افطاری کے دوران شہریو کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اہلیان اسلامپورہ نے لیسکو کی اس نااہلی پر سخت احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے ٹرانسفارمر کی فوری تبدیلی بجلی کی بحالی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...