غریبوں کی بستی میں رمضان بازار نہ لگایا جاسکا

غریبوں کی بستی میں رمضان بازار نہ لگایا جاسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں واقع شیراکوٹ سے ملحقہ درجنوں ایسی بستیاں ہیں جہاں پر شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم حکومتی عدم توجہ اور لاپرواہی سے ان علاقوں میں ترقیاتی کام بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ستم بالاستم یہ کہ لاکھوں کی آبادی پر محیط غریب و سفید پوش شہریوں کے لئے حکومت کی جانب سے ایک بھی سستا رمضان بازار نہ لگایا گیا ہے۔ گزشتہ روز شہریوں کی بڑی تعداد نے حکومت کی جانب سے غریب عوام کو ریلیف سے محروم کرنے اور پوش علاقوں میں نمائش کرنے کے لئے بنائے گئے رمضان بازاروں پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے لئے غریب کو نظر انداز کررہی ہے۔