گھر کی ہسپتال میں دوران آپریشن 26سالہ لڑکی ہلاک‘لواحقین کا احتجاج

گھر کی ہسپتال میں دوران آپریشن 26سالہ لڑکی ہلاک‘لواحقین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر+سپیشل رپو رٹر)گھرکی ہسپتال میں دوران آپریشن 26 سالہ سائرہ دم توڑ گئی جواں سالہ سائرہ جلو کی رہائشی تھی اور اسے پیٹ درد میں گھرکی ہسپتال لایا گیا تھا ۔ بد قسمت سائرہ آپریشن ٹیبل پر دم توڑ گئی موت کی اطلاع ملنے پر ہسپتال میں سائرہ کے لواحقین میں کہرام مچ گیا جواں سالہ موت پر ہسپتال میں ہر آنکھ پرنم تھی۔ سائرہ کے لواحقین نے موت کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ سائرہ اچھی بھلی تھی پیٹ درد میں لائے ڈاکٹروں نے لالچ کیا اور کہا کہ اپینڈکس ہے آپریشن ہوگا اور آپریشن تھیٹر لے گئے جہاں سائرہ اپنے پاﺅں پر چل کر گئی مگر سفید چادر میں لپیٹ کر میت واپس کی گئی اس حوالے سے ہسپتال کا مو¿قف لینے کے لئے ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر اعتزاز احمد اور بعد میں ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر شاہد رضا قریشی سے بات کی گئی تو انہوں نے مو¿قف دینے سے انکار کردیا۔