وفاقی اور صوبائی حکومتیں مہنگائی روکنے میں ناکام ‘چیف جسٹس نو ٹس لیں :منور حسن

وفاقی اور صوبائی حکومتیں مہنگائی روکنے میں ناکام ‘چیف جسٹس نو ٹس لیں :منور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔ اب چیف جسٹس سے ہی امید کی جاسکتی ہے کہ وہ عام آدمی کو تحفظ دینے کے لیے از خود نوٹس لیں۔ہوشربا مہنگائی سے غریب کے لیے سحری و افطاری کا انتظام کرنا ممکن نہیں رہا۔ حکومتی نااہلی اور بے بسی نے عوام کے لیے ماہ رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنا مشکل بنادیاہے ۔ حکومت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور سستے بازاروں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جارہاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید منورحسن نے کہاکہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکاہے۔ سید منورحسن نے کہاکہ رمضان سستے بازاروں کے نام پر عوام سے بدترین مذاق کیا جارہاہے ۔بہت سی جگہوں پر تو ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی طرف سے ٹینٹ اور قناطیں لگا دی گئی ہیں مگر دکاندار موجود نہیں ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -