پاکستان اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی ملاقات اگست میں ہوگی

پاکستان اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی ملاقات اگست میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے سربراہوں کے درمیان ملاقات 2 اگست کو واشنگٹن میں ہوگی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے مضافاتی علاقے لین گلے میں طے ہونے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام سی آئی اے کی ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اس موقع پر دفاع اور سیکیورٹی کے معاملات سمیت ڈرون حملوں پر بات ہوگی. پاکستان اسامہ بن لادن کے آپریشن سے متاثر ہونے والی اپنی خودمختاری کے معاملے پر بھی بات کرے گا نجی ٹی وی کے مطابق امریکا کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات مختلف اداروں بالخصوص راولپنڈی کے جی ایچ کیو اور واشنگٹن کے پینٹاگون کے درمیان مستقبل کے تعلقات کا تعین کرے گی. ذرائع نے بتایا کہ لینگلے ملاقات کا پاک امریکہ اسٹرٹیجک مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں.۔

مزید :

صفحہ اول -