این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ کرے گا

این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( این این آئی)سپریم کورٹ میںتوہین عدالت قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت(آج) پیر کو ہوگی بدھ کو این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بینچ کریگا تفصیلات کے مطابق معمول کے مقدمات کی سماعت کےلئے تین بنچ تشکیل دئے گئے ہیں این آر اوعملدر آمد کیس او ر توہین عدالت کے قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کےلئے دو الگ الگ پانچ رکنی بنچ بنائے گئے توہین عدالت قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت (آج) پیرکو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کریگا بنچ میں جسٹس شاکر اللہ جان، جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین شامل ہیں توہین عدالت نئے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں 18 آئینی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس افتخارچودھری نے گزشتہ ہفتے کوئٹہ رجسٹری میں موجود ہوتے ہوئے توہین عدالت قانون کے خلاف دائر پٹیشن پر ابتدائی سماعت کی تھی ، اس پر عدالت نے فریق بنائے گئے وفاق، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی ، وزیرقانون،اٹارنی جنرل، کیبنٹ ڈویڑن کو نوٹس جاری کردیئے تھے جبکہ سماعت 23 جولائی کو اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پیر کو دہری شہریت کیس اور منگل کو بلوچستان میں امن وامان کیس کی سماعت ہوگی بدھ کو این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی بینچ کریگا ۔

مزید :

صفحہ اول -