ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کارروائی ‘14شد ت پسند ہلاک متعدد زخمی

ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کارروائی ‘14شد ت پسند ہلاک متعدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اورکزئی ایجنسی (این این آئی) ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 14شدت پسند ہلاک ¾ متعدد زخمی اور کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ¾ سکیورٹی فورسز نے کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جیٹ طیاروں اور بھاری ہتھیاروں سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 14شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے سکیورٹی فورسز نے پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ذرائع کے مطابق جن میں کارروائی کی گئی ہے ان میں ڈبوری، زخنان، کندی تھال شامل ہے -

مزید :

صفحہ اول -