کراچی :سہراب گوٹھ کا ایک اور زخمی ہلاک ‘شیرشاہ سے 2بوری بند نعشیں برآمد

کراچی :سہراب گوٹھ کا ایک اور زخمی ہلاک ‘شیرشاہ سے 2بوری بند نعشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی ) کراچی میں ماہ رمضان کے دوسرے روز بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ نہ تھم سکا اور اتوا ر کو شیر شاہ سے2 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ سہراب گوٹھ تصادم کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد5 ہوگئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شیرشاہ پل کے قریب سے2 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں ، یہ لاشیں بوریوں میں بند تھیں ،جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے لاشوں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔دوسری جانب سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر میں گزشتہ روز دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا جمعہ آغا اسپتال میں چل بسا۔کے قریب قصائیوں اور یونین کے عہدیداروں میں پیسوں کے لین دین پرجھگڑے کے بعد مسلح تصادم ہوگیااوردونو ں گروپوں نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، جہاں چار افراد شاہ فیصل، مرزا، عبدالرسول اور خالد دین ہلاک ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور مختلف گھروں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران مشتعل افراد نے شدید فائرنگ اور پتھراﺅ کیا۔ مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے ایس ایچ او سلطان محسود اور سب انسپکٹر احسان مروت سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے،جس پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جبکہ پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

مزید :

صفحہ اول -