عالمی سطح پر 21 ٹریلین ڈالر ٹیکس حکام کی پہنچ سے باہر ہیں ، رپورٹ

عالمی سطح پر 21 ٹریلین ڈالر ٹیکس حکام کی پہنچ سے باہر ہیں ، رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی) ٹیکس چوری پر ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی سطح پر 21 ٹریلین ڈالر موجود ہیں جو ٹیکس حکام کی پہنچ سے باہر ہیں، یہ رقم امریکہ اور جاپان کی مشترکہ مجموعی قومی پیداوار کے برابر ہے۔ یہ تحقیق ٹیکس جسٹس نیٹ ورک نے کی ہے جس میں اس پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کیسے بینک امیر افراد کی مدد کرتے ہیں کہ خفیہ طور پر ان کی رقم ان ممالک میں لیجائی جائے جہاں ٹیکس حکام کی پہنچ نہ ہو۔ ان ممالک میں سوئٹزر لینڈ اور جزیرہ کیمن بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے تیل کی دولت سے مالا مال ممالک کو اس کا سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے کیونکہ ان کی رقم دوسے ممالک منتقل کر دی جاتی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ رپورٹ برطانوی اخبار آبزرور کو دی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 سے 20 ٹریلین ڈالر تک کی رقم خفیہ طور پر سوئٹزر لینڈ اور جزیرہ لیمن جیسے ممالک میں منتقل کی گئی ہے اور اس میں نجی بینکوں نے امیر افراد کی مدد کی ہے۔ یہ رپورٹ مہشور کنسلٹنسی کپمنی میکنسی کے سابق ماہیر اور ٹیکس بچانے کے ماہر جیمز ہنیری نے تیار کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -