انسانی سمگلنگ میں موث ملزموں کو سخت سزا کیلئے قوانین میں تبدیلی کی جائے‘ایف آئی اے کی وزیر اعظم کو سمری

انسانی سمگلنگ میں موث ملزموں کو سخت سزا کیلئے قوانین میں تبدیلی کی جائے‘ایف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(زاہد علی خان) ایف آئی اے کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز مشرف کو ایک سمری ارسال کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزموں کے لئے قوانین میں تبدیلی کی جائے اس قانون میں ترامیم کر کے نہ صرف جرمانہ بڑھایا جائے بلکہ سزائیں بھی زیادہ کی جائیں۔اعلیٰ باخبر ذرائع بتایا ہے کہ انسانی سمگلروں کے خلاف موجودہ قانون انتہائی کمزور ہے اور مقدمہ درج کرانے والے شخص کو موقع دیا جاتا ہے اور ان انسانی سمگلر اور مدعی کے درمیان اگر معاملہ ختم ہو جائے تو عدالت اس پر کوئی کارروائی نہیں کرسکتی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کے افسران اور بعض انسانی سمگلروں کے درمیان معاملات عدالتوں میں جانے سے پہلے ہی طے ہو جاتے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ سمری وزارت داخلہ کے ذریعے بھجوائی گئی ہے اور اس میں استغاثہ کے بھی حوالہ کئے گئے ہیں کہ ا نسانی سمگلروں کی طرح اب تک بے شمار لوگ یا تو سمندر میں ڈوب گئے یا سکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن گئے مگر ان کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہ ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اس سمری کا جائزہ لینے کے دوران ذمہ دار حکام کو بھجوائیں جس کے بعد اس پر کارروائی ہو جائے گی۔ ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزموں کے خلاف موجودہ قانون دراصل دو فریقوں کے درمیان ایک صلح نامہ ہے جس کی سزا نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -