آئندہ24گھنٹوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ24گھنٹوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم رہے گا تاہم قلات ، مردان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، گجرانوالہ، راولپنڈی، بہاولپور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات پشاور کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور میں موسم جزوی طورپر ابر آلود رہیگا.محکمہ موسیمات کے مطابق پشاورمیں ہوامیں نمی کا تناسب 61فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، سبی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں ہوئی جہاں بارش61 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی . جبکہ سرگودھا میں 57، بھکر 28، رحیم یار خان 29 ، شورکوٹ 17، سبی 16 ، خانپور، 14، ساہیوال 11، پاراچنار10، ٹوبہ ٹیک سنگھ 9 ، فیصل آباد آٹھ اور ملتان میں پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی دوسری جانب دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے.فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاﺅ32 ہزار 140 جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ52 ہزار 5سو کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے اٹک خیر آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے صوبے میں دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں

مزید :

صفحہ آخر -