لیسکوکے معطل ایس ڈی اوز نے افسروں کے کہنے پر زائد بلنگ سے انکار کردیا تھا

لیسکوکے معطل ایس ڈی اوز نے افسروں کے کہنے پر زائد بلنگ سے انکار کردیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پاکستان رپورٹ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے فرسٹ سرکل کے جن 12ایس ڈی اوز کو گزشتہ دنوں معطل کیا گیا تھا بتایا گیا ہے کہ ان کا اصل جرم یہ تھا کہ انہوں نے اعلیٰ حکام کے کہنے پر اوور بلنگ سے انکار کر دیا تھا، اس اوور بلنگ کا مقصد چوری ہونے والی بجلی کو کور کرنا ہے حالانکہ ان 12ایس ڈی اوز میں سے 5ایسے تھے جن کی پوسٹنگ اس سرکل میں اپریل، مئی اور جون میں ہوئی تھی اور ان پر بجلی چوری وغیرہ کی کوئی ذمہ داری بھی نہیں بنتی تھی، بتایاگیا ہے کہ فیروزوالہ ڈویژن میں بی 3اور بی 4کے 40سے زائد میٹر خراب ہیں اور بہت سی ہاﺅسنگ سوسائٹیاں اس طریقے سے بجلی چوری میں ملوث ہیںاور ہر مہینے بجلی کے لاکھوں یونٹ محکمہ کے اکاﺅنٹ میں نہیں آتے،چوری کی بجلی کور کرنے کے لئے اوور بلنگ کئی سرکاری محکموں کے بلوں میں کی جاتی ہے جن 5نئے ایس ڈی اوز کو معطل کیا گیا ہے انہوں نے زائد بلنگ کی بجائے ایکچول بلنگ کر دی جو ان کا قصور بن گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -