سیاست میں نہیں آنا چاہتا تھا مگر ملکی حالت دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بن سکتا :ڈاکٹر عبدالقدیر

سیاست میں نہیں آنا چاہتا تھا مگر ملکی حالت دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بن سکتا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ میں سیاست میں نہیں آنا چاہتا تھا جب ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے تو خاموش تماشائی کے طور پر نہیں بیٹھ سکتا یہ بات جسٹس پارٹی پاکستان کے یوتھ ونگ کے صدر میاں کاشف ضمیرسے ایک ملاقات کے دوران کہی ڈاکٹر اے کیو خان نے کہا کہ نوجوان اُٹھ کھڑے ہوں اور آئندہ انتخابات میں اچھی شہرت کے افراد کو منتخب کریں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مشہود نامی کپتان نے سابق صدر جنرل ضیاءالحق کا طیارہ دانستہ طور خود گرایا تھا ڈاکٹر اے کیو خان نے کہا کہ میں نے یہ واقعہ اعجاز الحق کو سنایا تھا اور اعجاز الحق روپڑے تھے انہوں نے کہا ڈرون طیارے گرانے کی ٹیکنالوجی ہمارے پاس موجود ہے اگر ہم امریکہ کے 10 سے 12 ڈرون طیارے گراچکے ہوتے تو آج امریکہ کو بے گناہ افراد مارنے کی جرات نہ ہوتی ملاقات کے دوران جسٹس پارٹی پاکستان یوتھ ونگ کے صدر نے ڈاکٹر اے کیو خان کو ٹوبہ ٹیک سنگھ آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

مزید :

صفحہ آخر -