بیجنگ میں شدید بارشوں سے دس افراد ہلاک

بیجنگ میں شدید بارشوں سے دس افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (اے پی پی) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں کی وجہ سے دس افراد ہلاک ہوگئے ۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے سے شروع ہونے والی بارشوں کا اتوار کو بھی بدستور جاری ہے اور شہر کے مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ اس دوران چودہ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 61 سالوں بعد چینی دارالحکومت کو اتنے شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اور جنوب مغربی چین میں بارشوں کا سلسلہ اسی طرح سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

عالمی منظر -