امریکی بحری جہازوں کی موجودگی ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے:ایران

امریکی بحری جہازوں کی موجودگی ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے:ایران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (اے پی پی) ایران نے خلیج فارس میں طیارہ بردار امریکی بحری جہازوں کی موجودگی کو ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت ماحول کے سربراہ عبدالرضا کرباسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر موجود جنگی طیارے تربیتی پروازوں کے دوران بھاری مقدار میں ایندھن استعمال کرتے ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں جبکہ امریکی انتظامیہ نے ایک اور بحری جہاز بحرین کیلئے روانہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جنگی طیاروں کی روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں پروازوں کے خلیج فارس کے ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -