روپرٹ مردوک کمپنی ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

روپرٹ مردوک کمپنی ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) برطانیہ میں نیوز انٹرنیشنل کے مالک روپرٹ مردوک کمپنی ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نیوز انٹرنیشنل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مرڈوک نے گزشتہ ہفتے نیوز کارپوریشن انویسٹمنٹ بورڈ ، نیوز انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ اور ٹائمز نیوز پیپر ہولڈنگز کے چیف ایگزیکیٹو کے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بھارت، امریکا اور آسٹریلیا میں کمپنی کے بورڈ سے بھی الگ ہو رہے ہیں۔ روپرٹ مرڈوک پر ہیکنگ اسکینڈل کی وجہ سے اپنے برطانوی ساتھیوں کی جانب سے شدید دباو¿ تھا۔

مزید :

عالمی منظر -