فلپائن :اجتماعی قبر سے 30افراد کی باقیات برآمد کر لی گئیں

فلپائن :اجتماعی قبر سے 30افراد کی باقیات برآمد کر لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منیلا(اے پی اے ) فلپائن میں اجتماعی قبر سے 30افراد کی باقیات برآمد کر لی گئیں۔فلپائنی فوج نے جگہ کے محاصرے کےلئے ٹیم کو تعینات کیا جبکہ پولیس کے فرانزک ماہرین کی مدد کے ساتھ ان ڈھانچوں کو نکالا گیا ۔ ذرائع کے مطابق رومل مالیناﺅ کوئیزون صوبے کے ایک دور دراز دیہات میں اپنے کھیت میں ہل چلا رہا تھا جبیہ باقیات دریافت ہوئیں۔ ترجمان فلپائنی فوج کیمطابق آخری گنتی تک تقریباً 30انسانی ڈھانچے پائے گئے ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ افراد نیوپیپلزآرمی این پی اے کی کینگرو کورٹس کا نشانہ بنے ہیں جنہوں نے حکومتی انٹیلی جنس ایجنٹس کے شبہ میں متعدد اراکین کو سزائے موت سنائی تھی ۔این پی اے کمیونسٹ پارٹی آف فلپائن کا مسلح ونگ ہے جو 1969ءسے ماﺅ بغاوت جاری رکھے ہوئے ہے جوایشیاءمیں سب سے طویل ترین کمیونسٹ عسکریت پسندی ہے ۔1980ءکی دہائی میں اپنے جوبن کے دنوں میں این پی اے کے ارکان کی تعداد26ہزار تک پہنچ گئی تھی ۔تاہم میدان جنگ میں نقصانات کے باعث اب اس کی تعداد صرف چار ہزار جنگجوﺅں تک ہے ۔حکومت کا الزام ہے کہ 1980ءکی دہائی کے وسط میں این پی اے نے نام نہاد کینگروکورٹس قائم کیں جنہوں نے ریاست کے ایجنٹ ہونے کے شبہ میں سینکڑوں افراد کو سزائے موت دی۔ ان کی لاشوں کو خفیہ اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ¾ 2009ءکے بعد سے فوج کی جانب سے متعدد اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں تاہم ہفتہ کو ملنے والی قبر بارے یقین ہے کہ یہ اب تک ڈھانچوں کی تعداد کے لحاظ سے سب بڑی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -