ملائشیا نے شام میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

ملائشیا نے شام میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (اے پی پی) ملائشیا نے شام کی صورتحال کے تناظر میں میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے اعلان کیا ہے جبکہ دوسری جانب حلب شہر میں سرکاری دستوں اور فری سیریئن آرمی کے مابین گھمسان کی جنگ کے باعث ہزاروں افراد شہر چھوڑ چکے ہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوالالمپور میں حکام نے بتایا کہ شام میں مسلسل بگڑتے ہوئے حالات کی وجہ سے ملائشیاءکے شہریوں کے انخلاء کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اوروہاں پر سفارتخانہ کو بند کردیا گیاہے۔ دوسری جانب حلب شہر میں سرکاری دستوں اور فری سیریئن آرمی کے مابین گھمسان کی جنگ کے باعث اب تک ہزاروں افراد شہر چھوڑ چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہجرت ا±س وقت شروع ہوئی جب فوج نے شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر بمباری کرنے کا اعلان کیا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں میں تقریباً تیس ہزار شامی باشندے لبنان ہجرت کر گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دارالحکومت دمشق میں بھی شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -