حریت رہنماﺅں نے یاسین ملک کی عیادت کی

حریت رہنماﺅں نے یاسین ملک کی عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماﺅںشبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، ظفر اکبربٹ اور جاوید احمد میرسرینگر کے علاقے مائسمہ میں واقع جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر گئے اور انکی عیادت کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماﺅں نے اس موقع پرمحمد یاسین ملک کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری صحت یابی کی دعا کی۔یاد رہے محمد یاسین ملک گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور وہ نئی دلی میں طبی معائنے کے بعد ہفتے کے روز سرینگر واپس پہنچے ۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان کے مطابق سینئر ڈاکٹروں نے یاسین ملک کے گردوں سے آپریشن کے ذریعے پتھری نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ہے اور یہ آپریشن عید الفطر کے بعدہو گا۔

مزید :

عالمی منظر -