امریکی ایف16 جاپانی سمندر میں گر کر تباہ

امریکی ایف16 جاپانی سمندر میں گر کر تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(اے پی پی) امریکہ کا ایف سولہ لڑاکا طیارہ شمالی جاپان کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اتوار کو جاپانی پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹوکیو سے تقریباً 620 کلومیٹر شمال میں نیمرو میں صبح ساڑھے گیارہ بجے امریکہ کا ایف 16 طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جاپان کوسٹ گارڈ کے ذرائع کے مطابق حادثہ کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں اور کوسٹ گارڈ سے بھی خبر کی تصدیق کیلئے رابطہ نہیں ہوسکا۔

مزید :

عالمی منظر -