صلہ حسین نے اقبال کشمیری کی فلم میں ڈبنگ مکمل کروادی

صلہ حسین نے اقبال کشمیری کی فلم میں ڈبنگ مکمل کروادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)اداکارہ صلہ حسین نے ہدایتکار اقبال کشمیر ی کی فلم میں اپنی ڈبنگ مکمل کروادی ۔گزشتہ روز بھٹی اسٹوڈیو میں اداکارہ صلہ حسین نے فلم ” شیر دل “ ٍ کی ڈبنگ کا کام مکمل کر لیا اس موقع پر ہدایتکار اقبال کشمیر ی نے کہا ہے کہ اداکارہ صلہ حسین پر میں نے اپنی فلم شیر دل کی اوپنگ کی تھی او ر ڈبنگ کا آ غاز بھی صلہ حسین سے کیا ہے تاکہ صلہ حسین مستقبل سپر سٹار ہے میں زندگی میں بے شمار ہیروئنوں کے ساتھ کام کیا ہے آ ج کے دور صلہ حسین ان تمام خوبیوں پر پورا اترتی ہے جو ایک ہیروئن کیلئے ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ میں عیدالضحیٰ پر بننے والی نئی میں اداکارہ صلہ حسین کو سولو ہیروئن کے طور پر لے رہاہوں ۔عیدالفطر پر میری فلم شیر دل سپر ہٹ ہو گی جس سے فلم انڈسٹر ی میں مثبت رجحان فروغ پائے گا ۔

مزید :

کلچر -