فلم سٹار الطاف خان ملتان میں انتقال کر گئے

فلم سٹار الطاف خان ملتان میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (آئی این پی) تین سو زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے الطاف خان حرکت قلب بند ہونے سے ملتان میں انتقال کر گئے، انکی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ الطاف خان نے1969ءمیں فلم ”کئی سال پہلے“ سے کیریئر کا آغاز کیا، ہیرو بنے اور پھر بطور ولن اور کیرکٹر ایکٹر اپنے فن کا لوہا منوایا.ان کی مشہور فلموں میں وحشی جٹ،طوفان تے طوفان،چن وریام، موتی ڈوگر،راجو راکٹ اور وڈیرہ شامل ہیں.تین دہائیوں تک فلم ،ٹی وی اور سٹیج سے منسلک رہنے والے الطاف خان اہلخانہ کو چھوڑ کر چند سال سے ملتان میں مقیم تھے۔

مزید :

کلچر -