پی ٹی وی نے ہمیشہ عوام کی پسند کے پروگرام پیش کئے،جہانگیر خان

پی ٹی وی نے ہمیشہ عوام کی پسند کے پروگرام پیش کئے،جہانگیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس نے ہمیشہ ہر موقع کی مناسبت سے پروگرام پیش کئے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی شائقین کے لئے ہر طرح کے پروگرام پیش کئے جنہوں نے شائقین کے دل جیت لئے ان خیالات کا اظہار اتحاد یونین کے سرپرست اعلی جہانگیر خان نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اس مرتبہ جو پروگرام تیار کئے گئے ہیں ان کا کریڈٹ ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو جاتا ہے انہوں نے ان پروگرامات کی تیاری میں ذاتی دلچسپی لی اور پروگرامات کا معیار چیک کیا جو خوش آئند بات ہے اور ان کی بدولت ہی پروگرام معیاری تیارکئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی نے ہمیشہ شائقین اور ملازمین کے لئے بہترین کام کیا ہے اور ان کی زیر نگرانی ادارے دن رات ترقی کررہا ہے ان کی محنت کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

مزید :

کلچر -