رمضان المبارک ہمیں پیار محبت سے رہنے کا درس دیتا ہے،آمنہ ملک

رمضان المبارک ہمیں پیار محبت سے رہنے کا درس دیتا ہے،آمنہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں آپس میں پیار محبت سے رہنے کا درس دیتا ہے اس مہینے ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات بھلاکر ایک ہوجانا چاہئیے ڈرامہ خالدہ کی والد ہ کی ریکارڈگ کے دوران پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں رمضان المبارک کے تمام روزے رکھتی ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ نمازیں بھی ادا کرتی ہوں یہ سب ہم اپنے لئے کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال جواب میں کہا کہ اس وقت اس ڈرامے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں اس میں کردار بہت مضبوط ہے لیکن میں کیرئیر میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس کو شائقین مدتوں یاد رکھیں اور ہمیشہ میری اداکاری کی تعریف کریں انہوں نے کہا کہ میں فلموں میں بھی اداکاری کرنا چاہتی ہوں لیکن اس کےلئے میری خواہش ہے کہ کوئی مضبوط کردارملے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ماڈلنگ میرا شوق ہے اور اس شعبہ میں سب سے پہلے قدم رکھا تھا اور یہ ہی میری پہچان بن گیا۔

مزید :

کلچر -