اولمپکس ، پاکستان نے اب تک گیارہ کھیلوں میں حصہ لیا

اولمپکس ، پاکستان نے اب تک گیارہ کھیلوں میں حصہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (اے اےن اےن )پاکستان 1948 کے لندن اولمپکس سے 2008 کے بیجنگ اولمپکس تک سوائے ایک اولمپکس کے تمام مقابلوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتا رہا ہے۔افغانستان میں روسی موجودگی کے خلاف جن ملکوں نے 1980 کے ماسکو اولمپکس کا بائیکاٹ کیاتھا ان میں پاکستان بھی شامل تھا۔پندرہ اولمپکس میں پاکستان نے اب تک گیارہ کھیلوں میں حصہ لیا ہے لیکن ان میں سے صرف تین کھیلوں ہاکی، باکسنگ اور پہلوانی میں وہ دس تمغے حاصل کرسکا ہے جن میں تین طلائی چاندی کے تین اور کانسی کے چار تمغے شامل ہیں۔پاکستان نے تینوں طلائی تمغے ہاکی میں جیتے ہیں۔ اس نے یہ کامیابیاں 1960 کے روم اولمپکس، 1968کے میکسیکو اولمپکس اور 1984کے لاس اینجلس اولمپکس میں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ ہاکی میں پاکستان نے چاندی کے تین اور کانسی کے دو تمغے بھی حاصل کیے ہیں۔پاکستان نے کانسی کے دیگر دو تمغے پہلوانی اور باکسنگ میں جیتے ہیں۔پہلوانی میں پاکستان کے محمد بشیر نے 1960کے روم اولمپکس میں 73 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیتاتھا۔1988 کے سیل اولمپکس میں باکسر حسین شاہ مڈل ویٹ کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ہاکی واحد کھیل ہے جس میں پاکستان کی شرکت ہر اولمپکس میں رہی ہے۔