ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈکے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے شروع ہو گا

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈکے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اےنٹگوا ( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے سروےوےن رچرڈ سٹےڈےم نارتھ ساﺅنڈ میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں 4 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1952 سے 2008 تک مجموعی طور پر 37 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے، جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 10 اور 9 میں کیوی ٹیم فتح یاب رہی جبکہ 18 میچ ڈرا ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک جمیکا میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے جےت لی تھی۔