اولمپکس گیمز میں دنیا کے 30سے زائد شوٹر حصہ لے رہے ہیں

اولمپکس گیمز میں دنیا کے 30سے زائد شوٹر حصہ لے رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی) پاکستانی سیکٹ رائفل شوٹر خرم انعام نے کہا ہے کہ اولمپکس گیمز میں دنیا کے 30سے زائد شوٹر حصہ لے رہے ہیں ¾ ہمارے پاس جدید سہولتیں نہیں ہیں ¾ کوشش ہے پہلے دس پندرہ شوٹرز میں جگہ بنالوں ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ میں جس ایونٹ میں حصہ لے رہا ہوں اس میں دنیا کے30 ¾35صف اول کے شوٹر موجود ہونگے جو گزشتہ اولمپکس ختم ہوتے ہی اس اولمپکس کی تیاری کرتے آئے ہیں ان کے پاس کوچنگ اور ٹریننگ کی مکمل سہولتیں موجود ہیں اور جدید اسلحہ اور سازوسامان بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کی تیاری کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔ ایسے میں یہ سوچ لینا کہ میں میڈل جیت لوں گا حقیقت پسندی نہیں لیکن میری پوری کوشش ہوگی کہ اچھی کارکردگی کے ذریعے پہلے پندرہ یا دس شوٹر میں جگہ بنا سکوں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں شوٹنگ سپورٹس بہت مہنگا شوق ہوتا جا رہا ہے جس کے اخراجات پورے کرنا اب متمول لوگوں کے لیے بھی آسان نہیں رہا۔پاکستان میں اس کھیل کو نہ سرکاری سرپرستی حاصل ہے نہ ہی سپانسرشپ میسر ہے۔